22 اپریل 2026 - 21:15
ٹرمپ کے نئے جھوٹ کا ماجرا؛ 'سزائے موت پانے والی 8 آٹھ عورتیں'!

دہشت گرد امریکی صدر نے تھوڑی دیر قبل ایک امریکی-یہودی کارکن کی ایک پوسٹ شیئر کردی جس میں 'ایران میں آٹھ عورتوں کی عنقریب پھانسی' کا دعویٰ کیا اور ایرانی حکام سے مخاطب ہوکر لکھا: میں ان آٹھ عورتوں کی آزادی کا بہت شکرگزار رہوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ [امریکی نمائندے] آپ کے اس عمل کو احترام سے دیکھیں گے۔ ازراہ کرم انہیں نقصان مت پہنچانا، یہ ہمارے مذاکرات کے لئے اچھا آغاز ہوگا۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دہشت گرد امریکی صدر نے تھوڑی دیر قبل ایک امریکی-یہودی کارکن کی ایک پوسٹ شیئر کردی جس میں 'ایران میں آٹھ عورتوں کی عنقریب پھانسی' کا دعویٰ کیا تھا، اور لکھا: ایرانی راہنماؤ کے نام جو عنقریب میرے نمائندوں سے مذاکرات کریں گے: میں ان آٹھ عورتوں کی آزادی کا بہت شکرگزار رہوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ [امریکی نمائندے] آپ کے اس عمل کو احترام سے دیکھیں گے۔ ازراہ کرم انہیں نقصان مت پہنچانا، یہ ہمارے مذاکرات کے لئے اچھا آغاز ہوگا۔"

ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان آٹھ عورتوں میں ایک امریکی عورت بھی شامل ہے جس کو بظاہر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ لگتا ہے کہ کچھ امریکی یہودی وغیر یہودی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹرمپ کا جگ ہنسائی کا سبب بنایا جا سکتا ہے چنانچہ اس کو غلط خبریں دیتے ہیں تاکہ وہ اپنا سوشل ميڈیا والا شوق بھی پورا کرے اور اسے دنیا میں بھی لوگوں کے مذاق کا نشانہ بننا پڑے۔ آٹھ عورتوں کا قصہ تقریبا دو ہفتوں سے چل رہا ہے اور ہر بار کچھ لوگ اسے اچھالتے ہیں اور ہر بار ٹرمپ بھی اپنا رد عمل ظاہر کرتا ہے؛ حالانکہ ایرانی عدلیہ کے حکام نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نہ اس امریکی عورت کو اور نہ ہی باقی سات عورتوں کو سزائے موت کا سامنا نہیں ہے۔

اور اب بھی حقیقت کچھ یوں ہے؟

بعض ذرائع نے ان آٹھ عورتوں کے کیسز کے بارے میں چھان بین کی، اور معلوم ہؤا کہ:

- ان خواتین میں سے بعض کو رہا کیا گیا ہے؛

- بعض کو کچھ الزامات کا سامنا ہے جو اگر عدالت میں ثابت ہوجائیں تو انہیں زیادہ سے زیادہ، قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

- چنانچہ ان میں سے کسی بھی خاتون کو سزائے موت کا سامنا نہیں ہے۔

حالیہ مہینوں میں مختلف افراد کی سزائے موت کے بارے بہت سارے جھوٹے دعوے ایران دشمن ذرائع میں اچھالے گئے ہیں، اور ہربار امریکی صدر ان جھوٹے دعوؤں کو اپنے نام سے شائع کرتا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بری طرح تضادگوئی اور دروغگوئی کا شکار ہے؛ یہاں تک کہ نیویارک ٹائمز نے لکھا: "ان تضادات کے ساتھ، ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha